غزہ پر اختیار صرف فلسطینیوں کا ہے، اسپین کا ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار

اسپین نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام نے کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسپین نے ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کر دیا

برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپین نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے یورپی یونین کے اجلاس کے بعد کہا کہ یہ امن بورڈ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ میں فلسطینی اتھارٹی کو شامل نہ کرنا درست نہیں، جبکہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام نے خود کرنا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس، ناروے، برطانیہ اور کینیڈا بھی اس بورڈ میں شمولیت سے انکار یا محتاط رویہ اپنا چکے ہیں۔ یورپی یونین نے بھی اس بورڈ کے اقوام متحدہ کے معیارات سے ہٹنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں