غزہ پیس بورڈ میں شمولیت امن کی امید پر کی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی امید ظاہر کی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی امید

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت اس امید کے ساتھ اختیار کی ہے کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔

وزیراعظم نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان کو غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی دعوت ملی تھی اور وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ فلسطینیوں کو عزت و وقار کے ساتھ حقوق ملیں گے اور غزہ کی تعمیر نو ہوگی۔

وزیراعظم نے ڈیووس میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیووس کا دورہ کامیاب رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنگ رکوانے پر شکریہ ادا کیا، جس سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں