اسحاق ڈار کا ترک اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ، غزہ پیس آف بورڈ پر دستخط کے بعد پیشرفت

اسحاق ڈار نے دبئی میں ترک و ایرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے غزہ پیس آف بورڈ کے بعد کی پیشرفت پر گفتگو کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار کا دبئی میں ترک و ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دبئی میں قیام کے دوران ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس دوران غزہ پیس آف بورڈ کے مسودے پر دستخط کے بعد کی پیشرفت پر گفتگو ہوئی اور اہم علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ایران سے متعلق قرارداد کے خلاف پاکستان کے مضبوط مؤقف پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، حکومت پاکستان اور عوام کی قدردانی کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ڈیووس میں غزہ پیس آف بورڈ کے مسودے پر دستخط کے بعد کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں