مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی ایران کے خلاف ممکنہ حملے کے لیے تیار ہے، 812 ٹوماہاک میزائل بھی موجود ہیں۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے ساتھ جاری تنازع کے سبب مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی بحری بیڑہ 812 ٹوماہاک میزائلوں کے ساتھ موجود ہے، جو فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تعیناتی ایران کے خلاف ممکنہ حملے کے لیے کی گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ بریڈ کوپر نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے، جبکہ ایران نے بھی ہائی الرٹ رہنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کا اختیار صرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہے۔ اسرائیل میں امریکی سفیر نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ایران نے مظاہرین کو سزائے موت دینا بند نہ کیا تو امریکہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔












