فیروز خان کی پوسٹ پر سابق اور موجودہ اہلیہ میں تنازعہ

فیروز خان کی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کے درمیان سوشل میڈیا تنازعہ، پوسٹ ڈیلیٹ مگر اسکرین شاٹس وائرل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان اور موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان سوشل میڈیا پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

فیروز خان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر علیزے سلطان نے کمنٹس میں بچوں کے لیے یونیفارم اور سردیوں کے کپڑوں کی درخواست کی، جس پر ڈاکٹر زینب نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کرنی چاہئیں۔

ڈاکٹر زینب نے مزید کہا کہ علیزے کے رویے سے فیروز خان پہلے ہی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں اپنے والد اور بھائی کے ذریعے فیروز سے رابطہ کرنے سے منع کیا۔

موجودہ اہلیہ نے علیزے کو دوسری شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا تو عوامی سطح پر ان کی حقیقت بیان کر دیں گی۔

سوشل میڈیا پر تنازعہ بڑھنے پر فیروز خان نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، لیکن اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو چکے تھے۔ علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی جو 2022 میں طلاق پر ختم ہو گئی، جبکہ فیروز نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے شادی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں