سام سنگ کا میموری چپس کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ

سام سنگ نے میموری چپس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ عالمی قلت اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر میں اضافہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سیئول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سام سنگ الیکٹرانکس نے رواں ماہ میموری چپس کی قیمتوں میں ستمبر کے مقابلے میں 60 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ یہ قدم عالمی قلت کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے جو اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

اس اعلان کے بعد سام سنگ، ایس کے ہائنکس اور دیگر امریکی چپ ساز کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بوم نے نہ صرف اے آئی مخصوص چپس بلکہ میموری چپس کی مانگ میں بھی اضافہ کیا ہے۔

سام سنگ نے اکتوبر میں قیمتوں کے سرکاری اعلان میں تاخیر کی، حالانکہ عام طور پر قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پر ہوتا ہے۔ میموری چپس کی قیمتوں میں اضافے سے ڈیٹا انفراسٹرکچر بنانے والی کمپنیوں پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے اور اسمارٹ فونز و کمپیوٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق 32 جی بی ڈی ڈی آر 5 میموری ماڈیول کی قیمت ستمبر کے 149 ڈالر سے بڑھ کر نومبر میں 239 ڈالر ہو گئی ہے۔ سام سنگ کے حصص میں 3 فیصد اور ایس کے ہائنکس کے حصص میں 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیگر چپس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی میں مزید 40 سے 50 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ کمپنی کو یقین ہے کہ بڑھتی ہوئی طلب کے باعث قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ چینی کمپنیوں نے بھی بڑھتی قیمتوں کے باعث مشکلات کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں