بابراعظم بگ بیش لیگ چھوڑ کر پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شامل ہونے کے لیے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے ممتاز کرکٹر بابراعظم کا بگ بیش لیگ کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر وطن واپس بلایا گیا ہے۔
سڈنی سکسرز کے مطابق بابراعظم اب پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شامل ہوں گے اور بگ بیش لیگ کے باقی میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔
فرنچائز نے اپنے بیان میں بابراعظم کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شمولیت کو سراہا۔ ان کی واپسی کے بعد سڈنی سکسرز کو آئندہ میچز میں ان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔















