گرین لینڈ کی حفاظت صرف امریکا ہی کر سکتا ہے۔ ڈونلڈٹرمپ

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کی حفاظت صرف امریکا ہی کر سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر گولڈن ڈوم میزائل سسٹم نصب کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گرین لینڈ کی حفاظت صرف امریکا ہی کر سکتا ہے: ٹرمپ

ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی فورم میں بیان دیا ہے کہ گرین لینڈ کی حفاظت دنیا کی کسی قوم کے بس کی بات نہیں، صرف امریکا ہی یہ کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو گرین لینڈ میں گولڈن ڈوم میزائل سسٹم نصب کیا جائے گا۔

امریکی صدرنے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کو گرین لینڈ اسٹریٹجک قومی سلامتی کے لیے درکار ہے، تاہم اسے حاصل کرنے کے لیے طاقت استعمال نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ فوری مذاکرات چاہتا ہے تاکہ گرین لینڈ کے امریکی حصول پر دوبارہ بات چیت کی جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ یورپ درست سمت میں نہیں جا رہا اور وہاں سرکاری اخراجات میں مسلسل اضافہ، امیگریشن اور تجارتی پالیسیاں مسائل پیدا کر رہی ہیں، جن کے باعث کئی یورپی علاقے اپنی اصل شناخت کھو چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر ڈنمارک کو ناشکر ا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران امریکہ نے گرین لینڈ کو دشمن قوتوں سے محفوظ رکھا تھا اور جنگ کے بعد اسے ڈنمارک کے حوالے کر دیا گیا، مگر آج اسی کردار کو فراموش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیٹو ممالک پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ امریکہ کی معاشی اور عسکری قربانیوں کی قدر نہیں کرتے۔

ٹرمپ کے مطابق یوکرین جنگ بنیادی طور پر یورپ کی ذمہ داری ہونی چاہیے، جبکہ امریکہ نے جنگیں ختم کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، مگر اس کے بدلے شکرگزاری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے تاریخی حوالوں کے ساتھ وضاحت کی کہ جنگ عظیم دوئم میں ڈنمارک صرف چھ گھنٹے میں جرمنی کے سامنے ہار گیا تھا، لیکن بعد میں امریکا نے گرین لینڈ اور ڈنمارک کی حفاظت کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آج اپنی فوج، بیٹل شپس اور میزائل سسٹمز میں ماضی سے 100 فیصد زیادہ طاقتور ہے اور اگر ضرورت پڑی تو گرین لینڈ میں گولڈن ڈوم میزائل سسٹم قائم کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنی فوجی طاقت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں اور وہ گرین لینڈ کے لیے طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے امریکی فوجی طاقت، تجارتی معاہدوں اور مصنوعی ذہانت میں چین پر سبقت حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں