جون 2025 میں ایران نے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن دوبارہ حملہ ہونے کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کی جائے گی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران پر کوئی نیا حملہ ہوا تو اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
عراقچی نے امریکی اخبار کو بتایا کہ امریکا کے ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جون 2025 میں ایران نے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن دوبارہ حملہ ہونے کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی دھمکی نہیں، بلکہ حقیقت ہے جسے بیان کرنا ضروری ہے۔ اس جنگ سے پورا خطہ متاثر ہوگا اور دنیا بھر کے عوام بھی متاثر ہوں گے۔ امریکا کو اپنا رویہ بدلنا چاہیے اور ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے۔











