بابراعظم بگ بیش لیگ کے کوالیفائر میں بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے، سڈنی سکسرز کو نقصان۔
پرتھ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بگ بیش لیگ کے کوالیفائر میں ناکام ہوگئے ہیں۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے وہ پرتھ اسکارچرز کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
پرتھ میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں سڈنی سکسرز کے بلے باز بابراعظم پرتھ اسکارچرز کے 148 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کے لیے آئے، مگر صرف دو گیندوں پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ اسپنر کوپر کونولی کی گیند پر ان کا پاؤں ہوا میں تھا جس کے باعث وہ اسٹمپ آؤٹ قرار پائے۔
بابراعظم کی یہ ناکامی ان کے پچھلے میچ کی کارکردگی کا تسلسل ہے جہاں وہ صرف ایک رن بنا سکے تھے۔ اس موقع پر شائقین ان سے بہتر کارکردگی کی توقع کر رہے تھے مگر وہ ٹیم کے لیے رنز نہ بنا سکے۔















