ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی باتوں کے غلط انداز میں پیش کیے جانے کا انکشاف کیا، اور اب وہ گفتگو میں احتیاط برتتی ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی معمولی باتیں بھی غلط رنگ میں پیش کی جاتی ہیں۔
ماہرہ نے بتایا کہ ایک بار اُن کی نانی نے کہا تھا کہ سلیو لیس نہ پہنو، مگر جب بھی وہ سلیو لیس تصویر پوسٹ کرتی ہیں تو لوگ نانی کو یاد دلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُن کے الفاظ نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے، مگر سوشل میڈیا نے انہیں تنقید کا بہانہ بنا لیا ہے۔
ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ اب وہ بات چیت میں احتیاط برتتی ہیں اور سوالوں سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ کوئی غلط مطلب نہ نکال سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی نجی حدود اور خاندان سے متعلق موضوعات پر محتاط ہو گئی ہیں تاکہ کسی کو غلط مطلب نکالنے کا موقع نہ ملے۔















