غزہ پیس بورڈ میں شمولیت پاکستان کے لئے سنہری موقع ہے۔ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت پاکستان کے لئے سنہری موقع ہے اور فلسطینی ریاست کے دو ریاستی حل پر دنیا متفق ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ پیس بورڈ میں شمولیت پاکستان کے لئے سنہری موقع: خواجہ آصف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی دعوت ملنا ایک سنہری موقع ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شہباز شریف کو دعوت ملنا پاکستان کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کے روڈ میپ میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور فلسطینی ریاست کے دو ریاستی حل پر دنیا متفق ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو یہ موقع مل رہا ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں کی آزادی اور حقوق کی آواز اٹھائے۔ وزیر اعظم پاکستان فلسطین کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ فوج بھیجنے کے معاملے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔ ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ایران کو محفوظ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے سب کو خطرہ ہے اور پاکستان و سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ترکی یا دیگر ممالک شامل ہو سکتے ہیں۔ اسلامی ممالک کو وسیع دفاعی معاہدہ کرنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں