ٹوئٹر نے ڈائریکٹ میسجز کی جگہ نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کرایا

ٹوئٹر نے ڈائریکٹ میسجز کی جگہ نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کرایا، جس میں وائس و ویڈیو کالنگ اور انکرپشن جیسے فیچرز شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹوئٹر نے صارفین کے لیے نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جو ڈائریکٹ میسجز کی جگہ لے گا۔ اس نئے چیٹ پلیٹ فارم میں وائس اور ویڈیو کالنگ، فائل شیئرنگ، میسجز کی ایڈیٹنگ اور ڈیلیٹ کرنے کی سہولت، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور اسکرین شاٹ نوٹیفکیشن جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ چیٹ فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز اور ٹوئٹر کے ویب ورژن پر دستیاب ہے جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ جلد دستیاب ہوگا۔ کمپنی نے بتایا کہ وائس میمو فیچر پر کام جاری ہے جس کے ذریعے صارفین آڈیو میسجز بھیج سکیں گے۔

ٹوئٹر کے اس چیٹ پلیٹ فارم کی آزمائش کافی عرصے سے جاری تھی اور اس کا ابتدائی انکرپٹڈ ورژن 2025 کے شروع میں جاری کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق اب گروپ میسجز اور میڈیا فائلز کو بھی انکرپشن کا تحفظ فراہم ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں