ٹرمپ کی غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کی دعوت

ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، جس کا مقصد غزہ میں امن و سلامتی کے عالمی کوششوں کو مضبوط کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کی دعوت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ پاکستان کو اس دعوت کے ذریعے غزہ میں امن و سلامتی کے لیے عالمی کوششوں میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ بورڈ آف پیس کا قیام ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، جو سکیورٹی، انسانی امداد اور فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات میں ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اس بورڈ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے اور ان سے اس سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں