وزیراعظم شہباز شریف کا کل سے سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ

وزیراعظم شہباز شریف 19 جنوری سے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کا کل سے سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ 19 سے 23 جنوری تک ڈیوس میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں دنیا بھر کے رہنما، تاجر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے موجود ہوں گے۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے اور دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ہے۔ اس فورم میں 3 ہزار سے زائد عالمی رہنما، کاروباری افراد اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف مختلف عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور فورم کے اہم سیشنز میں بھی شرکت کریں گے، جہاں عالمی اقتصادی اور معاشی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں