ملکی انڈسٹری بحران کا شکار، فوری اقدامات کی ضرورت: ایس ایم تنویر

سابق وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے گوجرانوالہ میں انڈسٹری کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا، فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملکی انڈسٹری بحران کا شکار، فوری اقدامات کی ضرورت: ایس ایم تنویر

گوجرانوالہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی انڈسٹری وینٹی لیٹر پر ہے اور اسے بچانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری بحران کا شکار ہے اور کاروباری حالات کو بہتر بنانے کے لیے بزنس کمیونٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایس ایم تنویر نے تشویش ظاہر کی کہ گزشتہ دو سالوں میں 150 ٹیکسٹائل یونٹس بند ہو چکے ہیں جبکہ گوجرانوالہ کی انڈسٹری تباہی کے دھانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری میں اضافے کا خطرہ ورلڈ اکنامک گلوبل رسک رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا فائدہ تاجروں کو نہیں ہو رہا کیونکہ سرمایہ دبئی منتقل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال 11.24 ٹریلین ٹیکس اکٹھا کیا لیکن اس کا بڑا حصہ سود میں دیا گیا۔

ایس ایم تنویر نے تجویز دی کہ حکومت کو ٹیکس وصولی میں شفافیت لانی چاہیے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملک سے فرار کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔

دیگر متعلقہ خبریں