امریکی جریدے ‘دی نیشنل انٹرسٹ’ نے بھارت کے پانی کو ہتھیار بنانے کے اقدامات کو جنوبی ایشیا میں انسانی خطرہ قرار دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی جریدے ‘دی نیشنل انٹرسٹ’ نے بھارت کے پانی کو ہتھیار بنانے کے اقدامات کو جنوبی ایشیا میں انسانی خطرہ قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
بھارت کا دُلہستی اسٹیج۔II منصوبہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف ہے اور اس سے پانی کی سیاست نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور عالمی ثالثی عدالت کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔
دی نیشنل انٹرسٹ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے اور بھارت پر مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے مہیا کرنا قانونی طور پر لازم ہے۔















