مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اصولی بنیادوں پر بات چیت کی جائے۔سلمان اکرم راجا

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اصولی بات چیت کے لیے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا جائے جبکہ عمران خان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان اکرم راجا نے پی ٹی آئی سے اصول پر مبنی بات چیت کی دعوت دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن اصولی بنیادوں پر بات چیت کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی شفافیت، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات ہونی چاہیے، جبکہ کسی قسم کی آسائش یا چور دروازے کے لیے بات نہیں کریں گے۔ عمران خان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کا مقصد صرف یہ تاثر دینا نہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت کے ساتھ ملاقاتوں میں کچھ حاصل نہیں ہوا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں اور پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ تعاون میں بہتری لانی چاہیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل ہونے کا مشورہ دیا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض ارکان عمران خان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں