محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن آج متوقع ہے، اسپیکر آفس نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے اسپیکر آفس کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔ محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے واحد امیدوار ہیں اور ان کا نوٹیفکیشن آج متوقع ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن نیک شگون ہے مگر آگے کے مراحل طے کرنے کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ضروری ہے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر 8 فروری کے بعد 8 مئی کے احتجاج کی کال نہ آئی تو یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔














