سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس قرار، امریکہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت نا کرے۔ روس مندوب

روسی مندوب نے سلامتی کونسل اجلاس کو سرکس قرار دے کر امریکا پر تنقید کی، ایران میں بیرونی مداخلت پر خبردار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی مندوب کی سلامتی کونسل اجلاس پر امریکا کو سخت تنقید

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو سرکس قرار دیتے ہوئے امریکا پر کڑی تنقید کی ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ یہ اجلاس شرمناک ہے اور اسے عالمی امن کے لیے بلایا جانا چاہیے تھا، نہ کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے۔

روسی مندوب نے الزام لگایا کہ بیرونی قوتیں ایران میں حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی دھمکی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی بیان ہے اور نتائج کی ذمہ داری غیرقانونی اقدامات کا آغاز کرنے والوں پر ہوگی۔ نائب ایرانی مندوب غلام حسین درزی نے بھی اس بات کی تائید کی۔

روسی مندوب نے مزید کہا کہ ایرانی شہریوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ امریکا ایرانی عوام کو اداروں پر قبضہ کرنے کی ترغیب دے رہا ہے جو کسی ملک کی سالمیت کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کی حمایت میں لوگ بڑی تعداد میں نکلے ہیں اور امریکی کارروائی سے خطہ مزید بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔ روس نے مسائل کے پرامن حل میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں