ایران نے امریکا کو جون حملے جیسی غلطی نہ دہرانے کی تنبیہ کی ہے، جبکہ امریکی صدر مختصر اور فیصلہ کن کارروائی کے خواہاں ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ جون میں ایران پر حملے جیسی غلطی نہ دہرائے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں امن قائم ہے اور حالات قابو میں ہیں، حکومت کا مظاہرین کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عزم کو بمباری سے نہیں توڑا جا سکتا اس لیے امریکا جون جیسی غلطی نہ دہرائے۔
اس کے علاوہ، ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں، اور یہ فوجی کارروائی آئندہ 24 گھنٹے میں بھی کی جا سکتی ہے، جو کہ غیر متوقع امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے۔














