امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی تیل برآمدات پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ایرانی حکومت کی فنڈنگ کے ذرائع ختم کیے جا سکیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی تیل برآمدات پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کی فنڈنگ کے ذرائع ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایران کا مالیاتی نظام تقریباً تباہ ہو چکا ہے، بینک بند ہو رہے ہیں، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور زرمبادلہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے کروڑوں ڈالر ملک سے باہر منتقل کیے جا رہے ہیں اور ایرانی قیادت بحری جہازوں کے ذریعے ڈالر باہر بھیج رہی ہے، یہ اقدامات ایران کی عالمی سطح پر مالی اور اقتصادی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔














