ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو امریکا کے بغیر کچھ نہیں اور گرین لینڈ گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے ضروری ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو امریکا کے بغیر کچھ نہیں اور امریکا کو گرین لینڈ کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیا کہ گرین لینڈ گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے اہم ہے اور اس کے حصول سے کم کسی چیز پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیٹو کو اس مقصد کے لیے امریکا کا ساتھ دینا چاہیے، ورنہ روس یا چین گرین لینڈ پر قبضہ کر سکتے ہیں جو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عسکری طاقت کے بغیر نیٹو مؤثر نہیں ہو سکتا اور گرین لینڈ کے حصول سے نیٹو مزید مضبوط ہوگا۔














