سیاسی ایجنڈے پر فیصلہ کرنے والے ججوں کو سیاست میں آجانا چاہئے۔خواجہ آصف

خواجہ آصف نے عدلیہ پر عوامی شہرت کے لیے فیصلے کرنے والے ججز کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب جج کسی ایجنڈے کے تحت آ کر عوامی شہرت کے لیے فیصلے کرنے لگیں تو عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسے ججز کو سیاست میں قدم رکھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عوامی شہرت کے لیے سابقہ عدالتی فیصلوں کو نظر انداز کرنے والے ججز ادارے کے لیے بوجھ بن جاتے ہیں اور عدلیہ کی ساکھ خراب کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذاتی مفاد کے لیے عدلیہ کا غلط استعمال کرنے والے ججز کے لیے کوئی نظام ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ججز کو کیسز پر سالوں تک اسٹے آرڈرز دینے اور پھر ایسے کیس خارج کرنے سے گریز کرنا چاہیے جس سے عوامی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کا کام زیادہ سننا، کم بولنا اور وکلا کی معاونت سے فیصلے کرنا ہے۔ ججز کا اصل مقصد عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہونا چاہیے اور تقرریاں اسی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں