امریکا کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے۔سعودی حکام

سعودی عرب، قطر اور عمان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے سے عالمی آئل مارکیٹ متاثر ہوگی اور امریکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودیہ، قطر اور عمان کا امریکا کو ایران حملے پر خبردار

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب، قطر اور عمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرتا ہے تو عالمی آئل مارکیٹ متاثر ہوگی اور امریکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ خلیجی ممالک پس منظر میں لابنگ کر رہے ہیں کہ امریکا ایران پر حملہ نہ کرے۔

سعودی حکام نے تہران کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں پڑیں گے اور امریکا کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

ان ممالک کو خدشہ ہے کہ حملے سے آبنائے ہرمز میں تیل کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے، جو دنیا کے پانچویں حصے کی تیل ترسیل کا راستہ ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ ایران کے خلاف کس نوعیت کی فوجی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا امکان زیادہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں