حکومت اور پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق

حکومت اور پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق کر لیا، محمود خان اچکزئی مقرر ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت اور پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست سات اگست سے خالی تھی، جس کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی نے آج ایوان میں کیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ طریقہ کار طے پا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی آج ہی اس ضمن میں درکار دستاویزات جمع کرائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق محمود خان اچکزئی کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جمعرات تک جاری ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں