نوکیا کا سستا ترین 5G اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش

نوکیا نے نیا 5G اسمارٹ فون Nokia 1100 5G پاکستان میں 11,999 روپے میں متعارف کرایا، جو سادگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نوکیا نے اپنے مشہور کلاسیکی فون Nokia 1100 کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے Nokia 1100 5G کے نام سے لانچ کر دیا ہے۔ پاکستان میں اس کی قیمت 11,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ فون سادگی اور جدید ٹیکنالوجی کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے۔

Nokia 1100 5G بنیادی استعمال جیسے کالز، SMS، WhatsApp، ویڈیو کالز اور ویب براوزنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سادہ فون استعمال کرتے ہوئے جدید 5G رفتار سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

یہ ہلکا، مضبوط اور کلاسک نوکیا اسٹائل ڈیزائن رکھتا ہے جو روزمرہ استعمال کے لیے موزوں ہے۔ Nokia 1100 5G کی ریلیز نے پرانے فینز اور نئے صارفین دونوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں