اسرائیل نے ایران میں امریکی مداخلت کے خدشے پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام کو مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے خبردار کیا ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی حکام حالیہ ایرانی احتجاج کے دوران امریکی کارروائی کے لئے چوکس ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں مداخلت کی دھمکیاں دی ہیں اور ایرانی حکام کو مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے خبردار کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے ایران میں ممکنہ مداخلت کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ پر فوجی کارروائی کا منصوبہ بنانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔














