ٹرمپ کا ایران کے غیر فوجی اہداف پر حملے پر غور

ٹرمپ نے ایران میں غیر فوجی اہداف پر حملے پر غور کیا ہے، ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران کے غیر فوجی اہداف پر حملے پر غور

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں کے دوران غیر فوجی اہداف پر حملے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ کو ایران پر فوجی حملوں کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے مظاہروں کے پیش نظر تہران میں غیر فوجی اہداف پر حملوں کے امکانات پر سنجیدگی سے غور کیا ہے، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایران میں مظاہرے تیرہویں روز بھی جاری ہیں اور پُرتشدد واقعات میں 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ مظاہرین کو نقصان پہنچانے پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں