وزرائے اعلیٰ سندھ و خیبرپختونخوا کی ملاقات پیر کو ہوگی، ہفتے کو طے نہیں تھی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات پیر کو ہوگی۔ اس سے قبل یہ ملاقات ہفتے کو ہونے والی تھی لیکن مصروفیات کے باعث ملتوی کر دی گئی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہفتے کو ملاقات طے ہی نہیں تھی، لہذا منسوخی کا سوال نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت میں کچھ تاخیر ہوئی، مگر جلسہ اب بھی ممکن ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نے جلسے کی دن میں اجازت نہیں دی اور پولیس نے کنٹینر کو روکا، لیکن جلسہ مزار قائد پر ہی ہوگا۔
ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہے۔














