ایران میں مظاہروں کے دوران 217 افراد ہلاک، کئی گرفتار

ایران میں مظاہروں کے دوران 217 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ڈھائی ہزار کو گرفتار کیا گیا۔ انٹرنیٹ سروس معطل اور پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مظاہروں کے دوران 217 افراد ہلاک، کئی گرفتار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جبکہ تقریباً ڈھائی ہزار مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا اور پولیس اسٹیشنز پر حملے بھی ہوئے۔

مظاہروں کی شدت کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ایران دنیا سے بڑی حد تک کٹ گیا ہے۔ دبئی اور ایران کے مختلف شہروں کے درمیان پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ سے ریاستی خودمختاری کے تحفظ کی اپیل کی ہے جبکہ داخلی معاملات پر امریکی بیانات کو مداخلت قرار دیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ ایران غیر ملکی عناصر کو برداشت نہیں کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں