بابراعظم نے آٹھ سو سات دن بعد سنچری بناتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بابراعظم نے آٹھ سو سات دن بعد ایک روزہ میچ میں سنچری بناتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔
بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف 119 گیندوں پر 102 رنز بنائے اور 136 اننگز میں 20 سنچریوں کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ کم ترین اننگز میں 20 سنچریاں بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچریوں کا سعید انور کا ریکارڈ برابر کیا۔ آخری انٹرنیشنل سنچری انہوں نے 30 اگست 2023 کو بنائی تھی۔
پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بابراعظم کی سنچری کی بدولت سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-0 سے جیت لی۔














