امریکی صدر ٹرمپ نے روسی تیل خریدار ممالک پر 500 فیصد ٹیرف کی حمایت کی، جس سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت کر دی ہے۔
اس اعلان کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی جس سے سرمایہ کاروں کے 4 دنوں میں 9 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔
یہ بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا ہے، جس کی منظوری اگلے ہفتے متوقع ہے۔ منظوری کے بعد صدر ٹرمپ روس سے تیل خریدنے والے ہر ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کر سکیں گے۔
بھارت پہلے ہی 50 فیصد امریکی ٹیرف کے تحت دباؤ میں ہے جبکہ نئے ٹیرف بل سے برازیل اور چین بھی متاثر ہوں گے۔











