عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے بڑا سائبر حملہ

مصنوعی ذہانت کی مدد سے عالمی سطح پر 30 اداروں پر سائبر حملہ، سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حملہ انتہائی خطرناک قرار دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کی مکمل مدد سے ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا، جس میں عالمی سطح پر تقریباً 30 اہم اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ حملہ اپنی رفتار، تکنیک اور خودکار کارروائی کے لحاظ سے اب تک کا سب سے خطرناک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سائبر سیکیورٹی رپورٹس کے مطابق ایک منظم ہیکنگ گروہ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایسا حملہ کیا جس نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں، مالیاتی اداروں، کیمیکل بنانے والی کمپنیوں اور سرکاری ایجنسیوں سمیت تقریباً تیس عالمی اہداف کو متاثر کیا۔

حملہ تین مراحل میں مکمل ہوا: پہلے مرحلے میں انسانی ہیکرز نے اہداف کا انتخاب کیا اور ابتدائی حملہ فریم ورک تیار کیا۔ دوسرے مرحلے میں گروہ نے اے آئی ماڈل ‘کلاڈ کوڈ’ استعمال کرتے ہوئے ہدف کے سسٹمز کا معائنہ کیا، جن کی کمزوریاں اور قیمتی ڈیٹا کی نشاندہی کی۔

تیسرے مرحلے میں حملہ آوروں نے دوبارہ ‘کلاڈ’ سے رابطہ کر کے تکنیکی دستاویزات اور آپریشنل خاکہ تیار کروایا۔ ماہرین کے مطابق حملے کی 80 سے 90 فیصد کارروائی خود اے آئی نے انجام دی، جبکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اے آئی فی سیکنڈ ہزاروں فائلز منتقل کر رہی تھی۔

سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس نوعیت کے حملے مستقبل کی سائبر دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں، جس کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں