پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 4 ارب ڈالر دفاعی معاہدے پر بات چیت

پاکستان اور سعودی عرب 4 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر مذاکرات کر رہے ہیں، جس میں JF-17 طیارے شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 4 ارب ڈالر دفاعی معاہدے پر بات چیت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 4 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں، جس میں JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی فراہمی شامل ہے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کو دفاعی معاہدے میں تبدیل کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مجوزہ معاہدے میں لڑاکا طیاروں کے علاوہ اضافی دفاعی سازوسامان اور تکنیکی معاونت بھی شامل ہوگی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ستمبر 2025 میں ایک اہم دفاعی تعاون کا معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی سلامتی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہیں۔

پاکستان خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہے۔ ملک اس وقت 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام سے گزر رہا ہے اور دفاعی برآمدات میں اضافہ اس کے لیے آئی ایم ایف پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں