امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین نیٹو سے نہیں بلکہ صرف امریکا سے خوفزدہ ہیں، ان کی مداخلت نے یوکرین پر روسی قبضہ روکا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور چین نیٹو سے نہیں بلکہ صرف امریکا سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ان کی مداخلت کے بغیر یوکرین پر روس کا قبضہ ہو جاتا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی کوششوں سے نیٹو ممالک نے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا اور امریکا نے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں ختم کرائیں اور لاکھوں زندگیاں بچائیں۔ ناروے کی طرف سے نوبل امن انعام نہ دینے کو انہوں نے احمقانہ قرار دیا۔












