27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے پر غور کیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی، جو سینیٹر علامہ ناصر عباس کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل، سابق اسپیکر اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان، حسین اخوانزدہ، شوکت بسرا اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم فیصلوں پر مشاورت کی، ترمیم کے ممکنہ اثرات پر قانونی ماہرین کی آراء پر بحث ہوئی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔














