امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں صدر مملکت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے ایوان صدر اسلام آباد میں حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر وفاقی وزراء و ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ روز جسٹس امین الدین خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وہ اس سے قبل آئینی بنچ کے سربراہ تھے اور 30 نومبر کو ریٹائر ہونا تھا۔

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف اٹھائیں گے۔ تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔

ممکنہ ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں