بھارت کی چینی سرحد کے قریب متنازع خطے میں نئی ایئربیس آپریشنل، طیارے کی افتتاحی لینڈنگ

بھارت نے چینی سرحد کے قریب لداخ میں نیا ایئربیس قائم کیا، جہاں جنگی جہازوں کی آپریشنز کی سہولت موجود ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لداخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے چینی سرحد کے قریب متنازع خطہ لداخ میں نیا ایئربیس قائم کر دیا ہے، جہاں جنگی جہازوں کی آپریشنز کی سہولت موجود ہے۔

بھارتی ایئرفورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ سی-130 طیارے میں لداخ کے مڈھ نیوما ایئرفورس اسٹیشن پہنچے جو سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ ان کے طیارے نے نئے ایئربیس پر افتتاحی لینڈنگ کی۔

یہ ایئربیس لداخ میں تیسرا کلیدی اسٹیشن ہے جو چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئیل کنٹرول (ایل اے سی) سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ سابق ایئرمارچل سنجیو کپور کے مطابق یہ ایئربیس دونوں حریفوں، پاکستان اور چین کے لیے نیا چیلنج ثابت ہوگا۔

بھارت اور چین کے درمیان طویل عرصے سے سرحدی تنازع موجود ہے، تاہم 2024 میں طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں کشیدگی میں کمی آئی۔ دونوں ممالک کے درمیان 3800 کلومیٹر طویل سرحد پر 1962 میں جنگ ہوئی تھی اور حالیہ برسوں میں جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں