وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کے لیے منعقد ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جہاں دارالحکومت کے لیے نئے بلدیاتی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اسلام آباد میں پنجاب کی طرز پر نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کابینہ کو مجوزہ بلدیاتی ڈھانچے پر خصوصی بریفنگ دی۔
اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات، عوامی سہولتوں کی بہتری اور انتظامی امور سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔ کابینہ ارکان سے رائے لینے کے بعد آئندہ مرحلے کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی، جنہیں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔














