حکومت کا رواں سال کا تحفہ، گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی

وزارت توانائی نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ میں بجلی نرخوں میں کمی، نئے منصوبوں کی بندش اور گرین انرجی کے فروغ کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا رواں سال کا تحفہ، گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت توانائی نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس میں گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل کی معافی، اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اہم اقدامات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 8.35 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 16.68 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل معاف کیے گئے اور بلوں کی ادائیگی میں رعایت دی گئی۔ وزارت توانائی نے منفی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف بھی دیا۔ روشن معیشت پیکیج کے تحت صنعتی اور زرعی صارفین کو 22.98 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔ آئی پی پیز سے مذاکرات کے ذریعے قومی خزانے پر 3400 ارب روپے کا بوجھ ختم کیا گیا۔ ناکارہ پاور پلانٹس کی بندش سے 7 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

9500 میگاواٹ کے نئے بجلی منصوبے ختم کر کے عوام کو بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے سے بچایا گیا۔ تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا آغاز کیا گیا اور پی ٹی وی فیس ختم کی گئی۔ گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی ریکارڈ کمی لائی گئی۔ الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ ٹیرف میں 44 فیصد کمی کی گئی۔

اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کے ذریعے میٹر ریڈنگ کا اختیار عام آدمی کو دیا گیا۔ 118 ہیلپ لائن کے آغاز سے سفارش کلچر کا خاتمہ ہوا۔ سمارٹ میٹرز کی خریداری میں شفاف بولی سے ریٹس میں 40 فیصد کمی آئی۔ نیپرا میں بروقت نظرثانی سے 100 ارب روپے کا ریلیف ملا۔

گوادر میں قابل اعتماد بجلی نظام کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا گیا۔ وزارت نے ماہر نوجوان پروفیشنلز کی تقرری کو یقینی بنایا۔ گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کا گرین انرجی منصوبہ شروع کیا گیا۔ پاکستان کے 55 فیصد بجلی اب ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہوتی ہے اور 2034 تک یہ حصہ 90 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں