آئی فون کے لئے 65 ہزار روپے کی نئی پاکٹ متعارف

ایپل نے آئی فون کے لئے 65 ہزار روپے کی پاکٹ متعارف کرائی، جسے فیشن برانڈ Issey Miyake کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کے لئے 230 ڈالر (65 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کی پاکٹ متعارف کرائی ہے۔ یہ پاکٹ صارفین کو آئی فون بستے کی طرح کندھے یا بازو پر لٹکانے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے فون کو آسانی سے رکھا اور نکالا جا سکتا ہے۔

یہ منفرد پاکٹ ایپل نے فیشن برانڈ Issey Miyake کے اشتراک سے تیار کی ہے، جس میں ڈیزائنرز کے ٹریڈ مارک پلیٹس شامل ہیں۔ ایپل کے مطابق اس کا تصور اضافی پاکٹ کی تخلیق سے ابھرا۔

یہ پاکٹ ایپل کے ڈیزائن اسٹوڈیو اور Issey Miyake کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے، اور ایپل اسٹورز میں دستیاب ہے، جہاں اس میں فیشن کمپنی کی برانڈنگ بھی شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں