یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو 10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود قریشی سمیت 13 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ عبد اللہ بدر، مشتاق احمد، قاسم الہی، اور محمد شہباز کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ پراسیکیوشن نے 56 گواہوں کو پیش کیا۔ چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کیا۔

![انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کو 10 سال قید کا حکم [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13174_2025-12-19_13-29-22.webp)













