ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، مرغی کےگوشت، انڈوں سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا؛ چکن، انڈے اور دودھ مہنگا، ٹماٹر، چینی اور ڈیزل سستا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ، 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ شرح 3.75 فیصد تک جاپہنچی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے چکن فی کلو 40 روپے 34 پیسے مہنگا ہوا جبکہ انڈے فی درجن 10 روپے 31 پیسے مہنگے ہوئے۔ جلانے کی لکڑی فی من 12 روپے 35 پیسے اور دال مونگ 1 روپے 17 پیسے مہنگی ہوئی۔ دہی، تازہ دودھ، مٹن اور بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

اس دوران ٹماٹر فی کلو 9 روپے ایک پیسہ، آلو فی کلو 5 روپے 08 پیسے، چینی فی کلو 7 روپے 09 پیسے اور گڑ کی فی کلو قیمت 2 روپے 49 پیسے کم ہوئی۔ ڈیزل فی لیٹر 14 روپے تک سستا ہوا جبکہ دال مسور، کیلے اور ایل پی جی کا گھریلو سیکن بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ بر یڈ، گندم کا آٹا، کپڑے اور بجلی سمیت 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں