پنجاب کابینہ نے سی سی ڈی کو خواتین و بچوں کے جرائم کی تفتیش کی اجازت دی، خصوصی یونٹ قائم۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کابینہ نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم کی تفتیش کا اختیار سونپ دیا ہے۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی سیکشوئل آفینس انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس او آئی یو) کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت سی سی ڈی کو انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تمام افسران اور وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 263 یونٹس سی سی ڈی کے ماتحت ہوں گے اور 5 ہزار سے زائد نفری بھی دی جائے گی۔
پہلے یہ یونٹ انویسٹی گیشن ونگ میں قائم تھا اور انویسٹی گیشن حکام کے ماتحت بچوں اور خواتین کے کیسز کی تحقیقات کرتا تھا۔

![پنجاب کابینہ نے سی سی ڈی کو خواتین و بچوں کے جرائم کی تفتیش کی اجازت دی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12688_2025-12-18_11-22-40.webp)













