تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی قائدین، بشمول نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس میں 27ویں آئینی ترمیم پر غور کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس معاملے پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔












