ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی بنا پر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ڈی ایس پی خود ہی قاتل نکلا۔ پولیس نے عثمان حیدر کو گرفتار کر لیا ہے۔ عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

عثمان حیدر نے پہلے ان کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کروائی تھی، تاہم بعد میں اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی۔

اطلاعات کے مطابق عثمان حیدر نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر یہ قتل کیا۔ دونوں میاں بیوی میں طویل عرصے سے ناچاقی چل رہی تھی۔ عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور مقتولہ پہلی بیوی تھی۔ دوسری شادی کے بعد جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔

کیس میں مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس مزید حقائق سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ عثمان حیدر نے مقتولہ سے محبت کی شادی کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں