آزاد کشمیر میں ایس سی او کا 11واں آئی ٹی پارک فعال

ایس سی او نے آزاد کشمیر کے حجیرہ میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کر دیا، جدید سہولیات کی دستیابی سے خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر میں ایس سی او کا 11واں آئی ٹی پارک فعال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ حجیرہ میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 50 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام نے خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد مضبوط کی ہے۔ جدید آئی ٹی پارک میں اسٹارٹ اَپس، فری لانسرز اور پیشہ ور افراد کے لیے بہترین معیاری سہولیات دستیاب ہیں۔

آئی ٹی پارک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، بلا تعطل بجلی اور پرسکون ماحول کے ساتھ جدید آئی ٹی ایکو سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ایس سی او کی مسلسل پیش رفت سے ممکن ہوا ہے۔

ایس سی او نے جدید آئی ٹی پارک کے ذریعے خطے میں اسٹارٹ اَپس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کو متعارف کروا دیا ہے۔ ٹیکنالوجی، جدت اور روزگار کے فروغ میں ایس سی او کی خدمات آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کی علامت ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں