لاہور: طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، سیف سٹی کی بروقت کارروائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق، تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ہراسگی کی شکایت ہیلپ لائن 15 پر موصول ہوئی، جس پر فوری پولیس ٹیم کو روانہ کیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور کالج آتے جاتے بیٹی کو ہراساں کرتا تھا، جبکہ سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کرکے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں