این سی سی آئی اے کا وٹس ایپ ہیکنگ کے خلاف انتباہ اور تجاویز

این سی سی آئی اے نے وٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچنے کی فوری تجاویز دی ہیں اور حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این سی سی آئی اے کا وٹس ایپ ہیکنگ کے خلاف انتباہ اور تجاویز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے فوری حفاظتی اقدامات کی تجاویز دی ہیں۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر شک ہو تو فوری طور پر وٹس ایپ دوبارہ انسٹال کریں اور اپنا فون نمبر درج کر کے موصولہ 6 ہندسوں کا کوڈ فوراً داخل کریں۔

این سی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ کوڈ درج کرنے سے ہیکر کی جانب سے آپ کا وٹس ایپ لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ وٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل پر فعال ہو سکتا ہے۔ اگر ہیکر نے ‘ٹو اسٹیپ ویریفیکیشن’ آن کر دیا ہو اور آپ کو پن معلوم نہ ہو تو وٹس ایپ 7 دن تک انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے، لیکن ایس ایم ایس کوڈ درج کرنے پر ہیکر لاگ آؤٹ ہو چکا ہوگا۔

ایجنسی نے ای میل کے ذریعے ریکوری کا طریقہ بھی بتایا کہ اگر پہلے سے ای میل ایڈریس لنک ہے تو ‘Forgot PIN’ پر کلک کر کے فوری طور پر اپنا پن ری سیٹ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں